طالب ہمدانی کومشیر حکومت بناکر صدر ریاست نے عوام کے دل جیت لیے‘ملک عبدالرحیم ..
تازہ ترین : 1

طالب ہمدانی کومشیر حکومت بناکر صدر ریاست نے عوام کے دل جیت لیے‘ملک عبدالرحیم اعوان

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے اوورسیریز راہنما ملک عبدالرحیم اعوان نے کہاہے کہ طالب ہمدانی کومشیر حکومت بناکر صدر ریاست نے عوام کے دل جیت لیے ہیں، سید طالب ہمدانی ایک درویش صفت اور عوام دوست سیاسی کارکن ہیں گزشتہ روز اپنے ایک اخباری بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ صدرریاست نے سید طالب حسین ہمدانی کومشیربناکر اوورسیز کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کی اس اقدام سے پی پی بیرون ملک مزید مضبوط ہوگی ۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 15:12:41

اپنی رائے کا اظہار کریں