سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور ہائیکورٹ کے 2 ججزکے خلاف کاروائی کا فیصلہ

منگل 10 نومبر 2015 15:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور ہائیکورٹ کے 2 ججز جسٹس شاہد حامد اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف مس کنڈکٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد حامد پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مقدمات میں کمزور فیصلے دینے کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر کے فیصلوں سے ملزمان کو فائدہ ہوا جبکہ جسٹس شاہد حامد نے بھی کئی مواقعوں پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :