ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری‘ قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ‘ 107 روپے کا ہوگیا
تازہ ترین : 1

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری‘ قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ‘ 107 روپے کا ہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مسلسل روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا‘ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 107 روپے کا فروخت ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پہلے روز کی طرح ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آرہاہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز پر ڈالر 60 پیسے مہنگا ہونے سے اوپن مارکیٹ میں 107 روپیکا فروخت ہورہا ہے جبکہ انٹر بنک مارکیٹ میں ایک ڈالر 105 روپے 53 پیسے میں ٹریڈکر رہا ہے۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 15:03:42

اپنی رائے کا اظہار کریں