ملک بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کا اضافہ

منگل 10 نومبر 2015 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) ملک بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سرد ہواوں نے جیسے ہی اپنا رخ بدلہ عوام نے کی جانب سے مرغی کی طلب میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث اس کی قیمتیں بھی بڑھنا شروع ہو گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں زندہ مرغی 140روپے جبکہ گوشت 235 روپے کا ، لاہور میں زندہ مرغی 130 جبکہ گوشت 215 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ اور پشاور میں زندہ مرغی 136 روپے جبکہ گوشت 225 روپے فی کلو اورکراچی میں زندہ مرغی 8 روپے اضافے سے 140 روپے کلو جبکہ گوشت 235 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔