اداکارہ ماہ نور نے ایاز صادق کے دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں ..
تازہ ترین : 1
اداکارہ ماہ نور نے ایاز صادق کے دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے ..

اداکارہ ماہ نور نے ایاز صادق کے دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء ) اداکارہ ماہ نور نے سردار ایاز صادق کے دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور نے سردار ایاز صادق کے دوبارہ قومی اسمبلی کے سپیکر بننے کی خوشی میں ایک من مٹھائی تقسیم کی ۔اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ میں پیدائشی مسلم لیگی ہوں اور این اے 122کے ضمنی انتخابات میں بھی میں نے ایاز صادق کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا تھا اور اب ان کے دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر بڑی مسرت ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ایک سچے اور ایماندار آدمی ہیں جس کا اقرار ان کے مخالفین بھی کرتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 14:47:07

اپنی رائے کا اظہار کریں