وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے
تازہ ترین : 1

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار منگل کو سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے-وزیرخزانہ (آج) گیارہ نومبر کو گلوبل اسلامک فنانس کانفرنس سے خطاب کریں گے-وہ کانفرنس کے شرکاء کے سامنے پاکستان میں اسلامی بینکنگ اورفنانس سے متعلق تفصیلی جائزہ پیش کریں گے اور ملک میں اسلامی بینکاری کی ترویج کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کریں گے-

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 14:23:05

اپنی رائے کا اظہار کریں