اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں اقتصادی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا ‘خادم حسین
منگل 10 نومبر 2015 14:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر ،ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز خادم حسین نے وزیراعظم کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ کوجلد مکمل کرنے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ منصوبہ خطے میں اقتصادی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہاچین پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے،راہداری منصوبے کی تکمیل سے نجی شعبے کو بہت فائدہ ہو گا اور بے روزگای ختم ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ایک صف پر ہیں،پاک چین ایک سڑک نہیں بلکہ نئے منصوبوں کا ایک پیکچ ہے۔منصوبے کی اہمیت کے پیش نظراس کی نگرانی کے لیے 35 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔
خادم حسن نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ ایک طویل مدت منصوبہ ہے، اس منصوبے سے صرف پاکستان کو نہیں بلکہ پورے خطے کا فائدہ ہوگا،اس منصوبے کی تکمیل سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گااور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،اس منصوبے سے گوادر پورٹ پاکستان کی تیسری بڑی بندرگاہ کے طور ابھرے گئی۔گوادر پورٹ تکمیل سے ایشیا،افریقہ اور پورپ سے بہتر تجارتی روابط استوار ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.