Live Updates

پی ٹی آئی کی قیادت کو انتخابی نظام کی درستگی کیلئے جدوجہد کیساتھ عوامی مسائل پر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنیکی تجویز

پیپلز پارٹی ناکام ہو چکی ،عوام کو درپیش مسائل پر پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ کے اندر اور سڑکوں پر بھرپور آواز بلندکرنی چاہیے ‘ ذرائع

منگل 10 نومبر 2015 14:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو اپنا طرز سیاست تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نظام کی درستگی کیلئے جاری جدوجہد کے ساتھ عوامی ایشوز پر بھی بھرپور اپوزیشن کا کردارا دا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں نے قیادت سے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بطور اپوزیشن جماعت مکمل ناکام ہوچکی ہے اور عوامی حلقوں میں اسے فرینڈلی اپوزیشن قرار دیاجارہا ہے۔

ایسے موقع پر پی ٹی آئی کو انتخابی نظام کی درستگی کے لئے جاری جدوجہد کے ساتھ عوامی مسائل پر بھی نظر رکھنی چاہیے اور اسکے لئے نہ صرف پارلیمنٹ کے اندر بلکہ اہم معاملات پر سڑکوں پر بھی آکر ان مسائل کو اجاگر کرکے حکومت پرانہیں حل کرنے کے لئے اپنا دباؤ بڑھانا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ تجویز کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے اہم مسائل پرنظر رکھنے کیلئے رہنماؤں کوذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات