طے شدہ شیڈول کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات اب بھی روشن ہیں ‘بھارتی میڈیا
منگل 10 نومبر 2015 14:20
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ رواں سال دسمبر میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات اب بھی روشن ہیں۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کے حوالے سے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے لئے منوہر پرامید ہیں تاہم سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی اور یہ سیریز دبئی میں ہونا تھی جس پر بی سی سی آئی نے سیریز کو دبئی کے بجائے شمالی بھارت میں کرانے پر غور شروع کردیاجبکہ سیریز سے حاصل ہونے والا مالی فائدہ بھی دونوں کرکٹ بورڈز کو برابر ملے گا۔
پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان معاہدہ کے تحت دونوں ٹیموں کو دسمبر میں 2 ٹیسٹ اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا تھی تاہم پاک بھارت سیریز کے لئے بی سی سی آئی نے 2 پروپوزل تیار کئے جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کی صورت میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے یا 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے کی تجویز پیش کی گئی بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے پراعتماد ہیں لیکن انہوں نے سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط کر رکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.