لاہور : علیم خان پی ٹی آئی پالیسی کا شکار ہیں، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ
تازہ ترین : 1

لاہور : علیم خان پی ٹی آئی پالیسی کا شکار ہیں، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء): صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق بیان پر ردٍ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان پی ٹی آئی پالیسی کا شکار ہیں. انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ووٹ کی منتقلی کا کیسے کہہ سکتا ہے. رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں سستی ترین انتخابی مہم چلائی . واضح رہے کہ علیم خان نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے ثبوت آج سیکرٹری الیکشن کمیشن کو جمع کروادئے ہیں.

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 14:13:27

اپنی رائے کا اظہار کریں