چین کی زی ٹی ای ٹیلی کام کمپنی کے جنوبی ایشا ریجن کے سابق صدر لیو پنگ فان کو خرد برد کے الزام میں 12 سال قید کی سزا

منگل 10 نومبر 2015 14:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء ) چین کی زی ٹی ای ٹیلی کام کمپنی کے جنوبی ایشا ریجن کے سابق صدر لیو پنگ فان 20 کروڑ چینی ین کے خرد برد کے الزام میں چین کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

زی ٹی ای پاکستان سمیت 160 ممالک میں نیٹ ورکنگ اور ٹیلی کمیونیکشن آلات فراہم کررہی ہے ، میڈیا اطلاعات کے مطابق زی ٹی ای کے سابق صدر لیو پنگ فان پرا لزام تھا کہ انہوں نے برما میں کمرشل پروجیکٹ کے ٹھیکے دوران 200 ملین آر ایم بی کی خرد برد کی کرپشن کا کیس اس وقت سامنے آیا جب 200 ملین آر ایم بی میں سے 70 ملین آر ایم بی( رین منگ بی)اپنی ٹیم کو دیے تو ایک ٹیم ممبر نے کرپشن کی شفاف تقسیم پر بھانڈا پھوڑ دیا ، جس پر ملزم کیخلاف کرپشن ثابت ہونے کے بعد چین کی عدالت نیان کو 12 سال قید کی سزا سنا دی ، اس حوالے سے زی ٹی ای ٹیلی کام کے حکام نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔