لاپتہ خواتین کی انکوائری کے معاملے میں حکومت کواحتیاط کی ضرورت،فرسٹ نیشن گروپ

منگل 10 نومبر 2015 14:12

وینکوور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) فرسٹ نیشن کے ایڈووکیسی آرگنائزیشن کاکہنا ہے کہ لاپتہ خواتین کی انکوائری کے معاملے میں حکومت کوانتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔یہ بہت حساس معاملہ ہے اوراس کے لئے شواہد تمام نیک نیتی سے اکٹھے کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک گروپ اس سلسلے میں خواہش مند ہے کہ پہلے ان خواتین کے خاندان سے باز پرس کی جائے اوراس کے بعد معاملہ انکوائری کمیشن کا ہے۔

اس گروپ کاکہنا ہے کہ حکومت اس معاملے میں قانونی کارروائی کے لئے اخراجات کی ذمہ داری اٹھائے۔ ویمنز میموریل مارچ کمیٹی کے معاون چیئر مین فے بلانی نے ایک اجلاس میں کہا کہ ہم اس بات کوقوی یقین رکھتے ہیں کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے۔ یہ ہماری زندگیوں اور تحفظ کا معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

جسٹن ٹروڈو نے بطور لبرل لیڈر لاپتہ خواتین کے حوالے سے کمیشن کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بہت اہم اقدام ہے اوراس پربہت زیادہ تفتیش اور تحقیق کی ضرورت ہے۔ وینکوور سے تعلق رکھنے والی لیگل ایڈووکیسی آرگنائزیشن ویسٹ کوسٹ لیف کی ترجمان کندرا ملنی کاکہنا ہے کہ ان خواتین کے خاندانوں کوتلاش کرکے ان سے باقاعدہ باز پرس کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان کا سراغ لگایا جاسکے۔ان کاکہنا ہے کہ نئی حکومت کوسابق حکومت کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ناکامی سے بچا جاسکے۔واضح رہے کہ کنزرویٹوز حکومت اس حوالے بہت زیادہ غور وغوض کررہی ہے اور اس کے بعد کوئی قدم اٹھائے گی