شامی جنگی طیاروں کی بمباری ، 40 جنگجو مارے گئے‘شدت پسندوں کے درجنوں ٹھکانے تباہ

منگل 10 نومبر 2015 14:09

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) شامی جنگی طیاروں نے پچھلے تین دنوں میں شدت پسندوں کے درجنوں ٹھکانے تباہ کردیے جبکہ کارروائی کے دوران چالیس جنگجو بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی جہازوں نے صوبہ حماہ، حمص، حلب، ادلب، رقہ اور دمشق کے نواح میں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے۔بمباری میں کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایاگیا۔اس دوران شامی طیاروں نے اٹھانوے پروازیں کیں، انکا مزید کہنا تھا کہ حلب کے جنوب میں درجنوں گاڑیوں اور عسکری سامان بھی بڑی تعداد میں تباہ کیا گیاہے۔ انکا کہنا تھا کہ تین دن کے فضائی کارروائی میں چالیس جنگجو بھی مارے گئے۔