کشمیریوں نے مودی کے 80 ہزار کروڑ کے پیکج کو مستر د کر دیا ہے‘سید اظہر حسین گیلانی

منگل 10 نومبر 2015 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر قانون سید اظہر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے مودی کے 80 ہزار کروڑ کے پیکج کو مستر د کر دیا ہے ۔ بھارت گزشتہ 68 سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیر یوں پر وحشیانہ ظلم و ستم کے پہاڑ توڑرہا ہے ۔ بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ۔

قتل و غارت اور دیگر تمام حربوں میں ناکام ہو جانے کے بعد اب کشمیریوں کو اسی ہزار کروڑ کے پیکج دے کر کشمیریوں کو خریدنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ۔ غیرت مندکشمیر ی قوم کو خرید ا نہیں جا سکتا اور نہ ہی کشمیری قوم شہداء کے خون سے غداری کر سکتی ہے ۔ کشمیری آزادی کے سوا کسی دوسرے آپشن پر سوچنا بھی گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون سید اظہر حسین گیلانی نے مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھار تی وزیر اعظم نر یندر مودی کی انتہا پسند پالیسوں کی وجہ سے بہار میں بی جے پی کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے مو قع پر نہ صرف مقبوضہ کشمیرکے عوام نے بلکہ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں آبادکشمیر یوں نے بھر پور طریقے سے احتجاج اور یوم سیاہ منا کر ثابت کردیا ہے کہ کشمیر ی قوم بھارت کے غاضبانہ قبضے میں کسی بھی صورت میں رہنے کے لئے تیار نہیں ۔ وزیر قانون نے کہا کہ پوری دنیا میں آباد کشمیریوں کا احتجاج اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے لئے ایک واضح پیغام ہے ۔

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دنیا کاسب سے پرانا اور سنگین مسئلہ ہے ۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی باعث تشویش ہے ۔ اگر اقوام عالم نے بر وقت مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ نہ دی تو اس کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ کشمیر یوں نے حق خود ارادیت کے لئے اپنے اباؤ واجداد کی بے مثال قربانیاں دیں ہیں ۔دنیا کی کوئی طاقت کشمیر یوں کو تحر یک آزادی سے نہیں روک سکتی ۔ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کو زیادہ عرصے تک دبا نہیں سکتا ۔ مقبوضہ کشمیر کے معصوم اور نہتے عوام نے مودی پیکج کو پاؤں تلے روند رکر ثابت کر دیا ہے پیکج نہیں بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں ۔