ترکی میں خود کش بمبار کے شبہ میں گرفتار شخص،عاشق تھا

منگل 10 نومبر 2015 13:29

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) ترکی میں ایک برقعہ پوش شخص کو خود کش بمبار کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ 33 سالہ شخص جو شادی شدہ ارو دو بچوں کا باپ ہے برقعہ پہنے چوری چھپے اپنے محبوبہ سے ملنے جا رہا تھا۔ مقامی لوگوں نے اسے مشکوک جان کر پولیس کو اطلاع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جب اس شخص کا برقعہ اتروا تو اس نے بتایا کہ وہ ایک خاتون نے ملنے آیا ہے جس سے اس کی آن لائن بات ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی میں ہونے والے لگاتار حملوں کے بعد ترکی کو دہشت گردی میں سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ ہونے والے امن ریلی میں دھماکے سے 102 افراد ہلاک ہوئے تھے جسے ترکی کی تاریخ میں ہونے والا بد ترین حملہ قرار دیا گیا تھا