بی جے پی کے انتہا پسند رہنما کیلاش وجے ورگیا نے شتروگھن سنہا کو کتے سے تشبیہہ دیدی
تازہ ترین : 1

بی جے پی کے انتہا پسند رہنما کیلاش وجے ورگیا نے شتروگھن سنہا کو کتے سے تشبیہہ دیدی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی کی شکست پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی انتہاپسند رہنما کیلاش وجیور گیا نے معروف بالی ووڈ اداکار اوربی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا کی تنقید برداشت نہ کرسکے اوراول فول بکنا شروع کردیا یہاں تک کہ اپنے سینئرساتھی کو کتے تک سے تشبیہ دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رسی جل گئی پر بل نہ گیا ، بھارتی انتہاپسندوں کو بہار میں عبرتناک شکست ہوئی، لیکن شرمندہ ہونے کی بجائے وہ مزید انتہاپسندی پراتر آئے ہیں حالانکہ انتہا پسندانہ رویوں اورنفرت کی سیاست سے بھارت کی حکمران جماعت کو پے درپے شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شتروگھن سنہا نے بہار میں ہونے والی بدترین شکست پر جب اپنی ہی پارٹی پر تنقید کی تو ان کو لینے کے دینے پڑگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے منہ پھٹ رہنما کیلاش وجے ورگیا نے انتہا پسندانہ سوچ کی روایت برقرار رکھتے ہوئے معروف بالی وڈ اداکار اور سیاسی رہنما شتروگھن سنہا کو کتے سے تشبیہہ دے دی۔نریندرمودی کے چیلے کیلاش وجے ورگیا کیانتہاپسندانہ رویے اورساتھی رہنما کے بارے میں اتنے بے ہودہ ریمارکس کے بعد یہ بات یقینی ہے کہ جس طرح کتے کی دم بوتل میں رکھو تو وہ سو سال بعد بھی ٹیڑھی رہتی ہے اسی طرح انتہاپسند ہندو بھی اپنا رویہ نہیں بدلیں گے۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 13:28:08

اپنی رائے کا اظہار کریں