رینجرز نے کارروائی کر کے چار ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا، چار ملزمان گرفتار

منگل 10 نومبر 2015 13:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) رینجرز نے کراچی کے علاقے کاٹھور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چار ہزار لیٹر ڈیزل اور چار سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کاٹھور غیر قانونی آئل ریفائنری میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار گیا جہاں سمگل شدہ ایرانی ڈیزل کو پروسیس کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران سمگلرز کو بھی حراست میں لیا گیا۔رینجرز نے سمگلرز کی شناخت کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات سے آگاہ نہیں کیا۔کارروائی کے دوران رینجرز نے 4 ہزار لیٹر سمگل شدہ ایرانی ڈیزل بھی برآمد کیا۔رینجرز کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران سمگلنگ کے استعمال ہونے والی ایگ گاڑی بھی تحویل میں لی گئی

متعلقہ عنوان :