ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے لیڈی کانسٹیبل پر تشدد کیس میں خاتون رکن قومی اسمبلی ..
تازہ ترین : 1

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے لیڈی کانسٹیبل پر تشدد کیس میں خاتون رکن قومی اسمبلی شاہ جہان کی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء) لیڈی کانسٹیبل پر تشدد کرنے والی پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہ جہان منگریو کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور۔ ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود نے رکن قومی اسمبلی شاہ جہان منگریو کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میڈیکل رپورٹ سے تشدد کی کوئی دفعہ نہیں بن رہی اور پولیس نے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج سے کوئی ریکارڈ حاصل نہیں کیا اس لئے عدالت شاہ جہان منگریو کی ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کا موقف سننے کے بعد 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شاہ جہان منگریو کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 13:21:36

اپنی رائے کا اظہار کریں