میں بے خوف اور خودکش سیاستدان ہوں ‘عمران خان کو جتنا پریشان اب دیکھا پہلے کبھی نہیں دیکھا‘ریحام بارے پوچھنا ہے تو عمران خان سے پوچھا جائے‘عمران خان کی کسی کمزوری بارے بات نہیں کروں گا‘(ن) لیگ عمران خان اور میرے درمیان اختلافات چاہتی ہے ‘نواز شریف آصف زرداری کے سارے نسخے استعمال کررہے ہیں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
منگل 10 نومبر 2015 13:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں بے خوف اور خودکش سیاستدان ہیں ‘عمران خان کو جتنا پریشان اب دیکھا پہلے کبھی نہیں دیکھا‘ ریحام بارے پوچھنا ہے تو عمران خان سے پوچھا جائے‘عمران خان کی کسی کمزوری بارے بات نہیں کروں گا‘(ن) لیگ عمران خان اور میرے درمیان اختلافات چاہتی ہے ‘نواز شریف آصف زرداری کے سارے نسخے استعمال کررہے ہیں۔
اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ انہوں ں ے عمران خان کو جتنا پریشان اب دیکھا ہے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ریحام خان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریہام کے بارے میں پوچھنا ہے تو عمران خان کا انٹرویو کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان میں اگر کوئی کمزوری ہے بھی تو میں اس پر بات نہیں کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تو چاہتی ہے کہ عمران خان اور میرے درمیان اختلافات ہوں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ تحریک انصاف کو اسپیکر اسمبلی کے انتخاب کے لئے میرے پاس راولپنڈی میں آنا چاہئے تھا اور میری عزت کو بڑھانا چاہیئے تھا میں سب سے سینئر ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان کے پرانے لوگ پیچھے رہتے جارہے ہیں اور اور نئے لوگ آگے آرہے ہیں،ملک میں کوئی لیڈر ایسا نہیں جس پر سب متحد ہوں نواز شریف آصف زرداری کے سارے نسخے استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یا تو اس نظام کو ختم ہوجانا چاہیئے یا پھر سچے کھرے پاکستانیوں کو انقلاب کے لئے سامنے آنا چاہیئیاور مرنا بھی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.