پاکستان بیلا روس کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے‘ دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں

وزیر اعظم نواز شریف کی بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف سے بات چیت

منگل 10 نومبر 2015 13:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بیلا روس کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے‘ دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وہ بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف سے بات چیت کر رہے تھے اس سے قبل بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کو بیکوف پاکستان پہنچے جہاں بے نظیر انٹرنیشنل پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم آندرے کوبیکوف کابینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے بیلاروس کے وزیر اعظم اعزاز میں استقبالیہ تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

(جاری ہے)

وزیرا عظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بیلا روس کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعظم آندرے نے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان سے تعلقات بڑھانے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ واضح رہے کہ بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف کایہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔