پینے کے صاف پانی ،دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے انقلابی پروگرام کا سب سے زیادہ فائدہ جنوبی پنجاب کو ہوگا‘ عرفان دولتانہ
منگل 10 نومبر 2015 13:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی اور دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے انقلابی پروگرام کا سب سے زیادہ فائدہ جنوبی پنجاب کو ہوگا،سڑکو ں کی تعمیر و بحالی اور صاف پانی کے منصوبوں کے ساتھ بجلی کی کمی دور کرنے کے منصوبوں پر بھی دن رات کام ہو رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کیلئے رواں مالی برس 50 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کے منصوبے کیلئے 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ہم ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کریں گے اور 2018ء تک کئی سو کلو میٹر طویل سڑکوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ پر بھی اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔
پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت ایک لاکھ مستحق و ذہین طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف دینے کا ہدف مکمل کیا گیا ہے اور اب ہر برس ایک لاکھ کی بجائے 2 لاکھ ذہین و مستحق طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف دیں گے جس کیلئے مزید 4 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے لگنے والے توانائی کے منصوبوں سے آئندہ 2 برس میں 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی۔ صنعتیں رواں دواں ہوں گی، زراعت سرسبز ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔وفاقی اور پنجاب حکومت مل کر گیس کی بنیاد پر 3600 میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کر رہے ہیں۔2017 کے آخر تک ہزاروں میگاواٹ بجلی کی پیداوار سے لوڈشیڈنگ میں بہت حد تک کمی آ جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.