پاک ، بھارت کرکٹ سیریز کا امکان تاحال موجود ہے ، ہندوستانی میڈیا

منگل 10 نومبر 2015 13:05

پاک ، بھارت کرکٹ سیریز کا امکان تاحال موجود ہے ، ہندوستانی میڈیا

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10نومبر۔2015ء ) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ رواں سال دسمبر میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات اب بھی روشن ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کے حوالے سے کہنا ہے کہ منوہر پاک بھارت سیریز کے لئے پرامید ہیں تاہم سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی اور یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں ہونا تھی جس پر بی سی سی آئی نے سیریز کو دبئی کے بجائے شمالی بھارت میں کرانے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ سیریز سے حاصل ہونے والا مالی فائدہ بھی دونوں کرکٹ بورڈز کو برابر ملے گا ۔

پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان معاہدہ کے تحت دونوں ٹیموں کو دسمبر میں 2 ٹیسٹ اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا تھی تاہم پاک بھارت سیریز کے لئے بی سی سی آئی نے 2 پروپوزل تیار کئے ہیں جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کی صورت میں 2 ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے یا 2 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ششنانک منوہر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے پراعتماد ہیں لیکن انہوں نے بھی اس سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :