EVO کے صارفین کا کاروبارِ حیات معطل، کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 12:55

کھیوڑہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء) PTCL کیVO کی سروس نے کھیوڑہ کے صارفین کو ذلیل کر دیا۔EVO کے صارفین کا کاروبارِ حیات معطل، کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق چونکہ کھیوڑہ ایک صنعتی اور کاروباری شہر ہے اور اس کے رہائشی تعلیم یافتہ ہیں اس لئے یہاں کے باشندوں کا انٹر نیٹ کا استعمال بالکل معمول کی بات ہے۔اس کے علاوہ اس شہر سے ہزاروں افراد بسلسلہٴ روزگار بیرونِ ملک مقیم ہیں جن کا اپنے اہلِ خانہ سے رابطہ کا بڑا ذریعہ بھی انٹر نیٹ کی SKYPE سروس ہی ہے۔

اگرچہ یہاں لینڈ لائن براڈبینڈ کی سہولت موجود ہے تاہم صارفین کی پہلی پسند PTCL کی EVO براڈ بینڈ کی سروس ہے۔یوں EVO والوں کو اس شہر سے سیکڑوں کی تعداد میں صارفین مل گئے ہیں۔مگر بتایا جاتا ہے کہ یہ صارفین EVO خریدنے کے بعد اپنے نصیبوں کو روتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ بقول صارفین ہر ماہ متواتر بہت دنوں تک سروس منقطع رہنا ایک معمول ہے۔ ہیلپ لائن والا شکائت کنندہ کا نمبر اٹینڈ نہیں کرتا۔

پوری تحصیل پنڈدادن خان میں EVO والوں کا نہ تو کوئی دفتر ہے اور نہ ہی کوئی نمائندہ، جو صارفین کی بات سن کر ان کی شکائت رفع کرے۔ان حالات میں کاروباریوں، صحافیوں،طالب علموں غرض یہ کہ ہر مکتبہٴ فکر کے افراد کا بہت نقصان ہوتا ہے۔شہر کے EVO کے صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ کھیوڑہ کے ٹیلیفون ایکسچینج میں EVO کی کمپنی کا نمائندہ تعینات کیا جائے تاکہ شکایات کا ازالہ ہو سکے۔