آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 13سے 17 نومبر تک کھیلا جائیگا

منگل 10 نومبر 2015 12:51

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 13سے 17 نومبر تک ..

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا 13 سے 17 نومبر تک ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 نومبر تک ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں میدان میں اترے گی ‘ نیوزی لینڈ کی کپتانی کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے۔ دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف دو روزہ ٹور میچ کھیلے گی جبکہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 سے یکم دسمبر تک ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائے گا۔