لمبے عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کیلئے بہت مشکل ہوتا ہے ‘مصباح الحق

منگل 10 نومبر 2015 12:51

لمبے عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کیلئے بہت مشکل ہوتا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ لمبے عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کیلئے بہت مشکل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے اپنی فٹنس اور فارم کو بحال رکھنے کیلئے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلی ٹیسٹ سیریز میں ابھی کافی وقت درکار ہے، ایک لمبے عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کیلئے بہت مشکل ہوتا ہے اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خود کو کھیل سے منسلک رکھیں، اس سے ان کی فٹنس اور فارم بحال رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :