ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں مندی، شنگھائی میں تیزی کا رجحان
تازہ ترین : 1

ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں مندی، شنگھائی میں تیزی کا رجحان

ہانگ کانگ ۔10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء) ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی جبکہ شنگھائی میں تیزی کا رجحان رہا۔ ہانگ کانگ حصص بازار میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 1.19 فیصد یا 270.32 پوائنٹس کی کمی سے 22456.45 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.42 فیصد یا 15.48 پوائنٹس کے اضافے سے 3662.36 پوائنٹس جبکہ شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.90 فیصد یا 19.81 پوائنٹس کی بہتری سے 2211.41 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 12:47:42

اپنی رائے کا اظہار کریں