سی ڈی اے اور صفا مال اسلام آباد کے درمیان پھڈا

مال کے چیف ایگزیکٹو نے پاکستان میں اپنا بزنس ختم کرنے کی دھمکی دیدی

منگل 10 نومبر 2015 12:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان کے تارکین وطن سرمایہ کاروں نے اسلام آبد میں اپنا بزنس ختم کرنے کی دھمکی دیدی اور تازہ مثال الصفا گولڈن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو عبدالقیوم نے دی ہے جب سی ڈی اے نے اسے ایک خط کے ذریعے کروڑوں روپے ادائیگی کے احکامات دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں واقعہ صفا مال کے چیف ایگزیکٹو اور سی ڈی اے کے درمیان تنازع میں سرمایہ کاری بورڈ کی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی نظر نہیں آرہی ہے سی ڈی اے نے الصفا مال کی انتظامیہ کو 23اگست کو ایک خط لکھا اور اسے 4547906 روپے بطور پریمیم رقم ادا کرنے کو کہا اور یہ بھی لکھا کہ دو ہفتوں کے اندر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں پلاٹ کی منسوخی کردی جائے گی ۔

دریں اثناء الصفا کے مالک عبدالقیوم نے سرمایہ کاری بورڈ سے رجوع کیا ہے تاکہ معاملے کو خوش دلی سے حل کیاجاسکے عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ میں سعودی عرب سے سرمایہ کاری یہاں پاکستان لایا ہوں اگر مسائل حل نہ ہوئے تو پاکستان کو چھوڑ کر واپس سعودی عرب چلا جاؤنگا