سینٹ اجلاس میں وفاقی وزراء کی عدم حاضری، چیئرمین سینٹ نے پندرہ منٹ کے لئے اجلاس ..
تازہ ترین : 1

سینٹ اجلاس میں وفاقی وزراء کی عدم حاضری، چیئرمین سینٹ نے پندرہ منٹ کے لئے اجلاس معطل کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء) سینٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے شدید غصے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پندرہ منٹ کے لئے اجلاس معطل کردیا اور شدید غصے کی حالت میں اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے واضح رہے کہ وقفہ سوالات میں بارہ سوالات کے جواب دینے کیلئے وفاقی وزراء موجود نہیں تھے جن میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب ، وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف اور وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق شامل ہیں

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 12:44:56

اپنی رائے کا اظہار کریں