کلاشنکوف کے موجد میخائیل کلاشنکوف کی 96ویں سالگرہ

میخائل کلاشنکوف 10نومبر 1919کو مغربی سائبریا میں پیدا ہوئے

منگل 10 نومبر 2015 12:43

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)مشہورہتھیاراے کے 47 المعروف کلاشنکوف کے موجد میخائیل کلاشنکوف کی 96 ویں سالگرہ منائی گی، میخائل کلاشنکوف 10نومبر 1919کو مغربی سائبریا میں پیدا ہوئے۔جنگ عظیم دوئم کے ابتدائی برسوں میں سوویت یونین کی جرمن فوج کے ہاتھوں شکست اور 1941 میں ایک جھڑپ میں زخمی ہونے کے بعد کلاشنکوف نے 1947 میں اپنی رائفل ڈیزائن کی جسے ”کلاشنکوف“ کا نام دیا گیا۔

(جاری ہے)

میخائل کلاشنکوف کو ان کے ایجاد کئے گئے ہتھیار کے باعث سوویت یونین میں قومی ہیرو مانا جاتا ہے، وہ ماسکو کی ماضی کی عظیم فوجی طاقت کی علامت بنے تاہم ان کے ایجاد کیا گیا ہتھیار دنیا میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بنا۔کلاشنکوف سے بیگناہوں کی ہلاکت پر میخائل کو اکثر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔میخائیل کلاشنکوف کو روس میں اس ایجاد پر تعریف کا مستحق قرار دیا گیا اور میخائیل کلاشنکوف کو رائفل بنانے پر ’ہیرو آف رشیا ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا تاہم مشہورِ زمانہ اے کے 47 رائفل کے بانی میخائل کلاشنکوف اپنی موت سے قبل اپنے ایجاد کردہ ہتھیار سے پھیلی جانے والی تباہی اور اموات کے حوالے سے فکرمند تھے۔