انکم ٹیکس آرڈینس کے مردے کو زندہ کیا گیا ، شیخ رشید

منگل 10 نومبر 2015 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈینس کے مردے کو زندہ کیا گیا ہے ، حکومت نے معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے ، این اے 55ا ور این 56 لاہور نہیں ہیں بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ ہو گا ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈینس چھ نومبر کو ختم ہو گیا تھا مگر اس مردے کو انکم ٹیکس کے نام سے زندہ کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اب چالیس ارب روپے کا ٹیکس لگانے کا سوچ رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ڈالر اوپر جائے گا اور جو سستا ہوا تھا وہ عارضی تھا آج یہ 109 تک آیا ہے اور کل تک 110 ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا ستیاناس ہو رہا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ ملی ہوئی ہیں سوائے پی ٹی آئی کے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈھائی سالوں میں ایاز صادق متنازعہ سپیکر بن چکے تھے پچھلی ڈھائی سالوں سے انہوں نے حکومت کی ترجمانی کی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈھائی سالوں میں وزیر اعظم ہاؤس اور سپیکر کی طرف سے کوئی دعوت نہیں دی گئی اور نہ ہی میں اس کا خواہش مند ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو چاہئے کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیتی مگر سراج الحق نے کہا کہ ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا ۔ بلدیاتی انتخابات کے حو الے سے انہوں نے کہا کہ این اے 55 اور 56 لاہور نہیں ہیں ۔ یہاں پر نون لیگ سے مقابلہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :