لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب زرعی اینڈ میٹ کمپنی کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئین پاکستان کے تحت صوبائی حکومتیں عوام کی فلاح و بہبود ،جمہوریت اور اداروں کے استحکام کے لئے اپنے اپنے صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات کے باوجود حکومت پنجاب آئین سے انحراف کرتے ہوئے ضلعی حکومتوں کے اختیارات استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب پرائیوئٹ لمیٹڈ کمپنی بن چکا ہے جبکہ حکومت غیر آئینی طور پر خود کاروبار کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب زرعی اینڈ میٹ کمپنی کا قیام حکومتی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ حکومت کا یہ اقدام آئین سے متصادم ہونے کی بنا پر کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے پنجاب زرعی اینڈ میٹ کمپنی کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔