جلسہ نے ثابت کر دیا کھوئی رٹہ بیرسٹر سلطان محمود کے چاہنے والوں کا ہے‘چوہدری زین ..
تازہ ترین : 1

جلسہ نے ثابت کر دیا کھوئی رٹہ بیرسٹر سلطان محمود کے چاہنے والوں کا ہے‘چوہدری زین اکرم

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)تحریک انصاف کے جلسہ نے ثابت کر دیا کہ کھوئی رٹہ بیرسٹر سلطان محمود کے چاہنے والوں کا ہے کھوئی رٹہ کی تاریخ کا سب بڑا جلسہ تھا شو فلاپ کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھاگنے کی سوچ رہے ہیں آئندہ الیکشن میں کھوئی رٹہ سے تحریک انصاف کا امیدوار جیت کر اسمبلی میں پہنچے گا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر پنجاب زون کے ممبر آرگنائزنگ کمیٹی چوہدری زین اکرم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے آئندہ الیکشن میں عوام کرپٹ حکومت کو چلتا کر دیں گے جس طرح چےئرمین تحریک انصاف پاکستان عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کرپٹ اور لٹیروں کے خلاف آواز اٹھائی اس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی آزاد حکومت نے بے چینی اور افراء تفری کا بازار گرم کر رکھا ہے اس خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہو گا انھوں نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام بار بار اقتدار میں آنے والوں سے تنگ آ چکے ہیں آئندہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں حکومت تحریک انصاف کی ہو گی ۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 12:36:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں