Live Updates

کھوئی رٹہ ‘پی ٹی آئی کے جلسے میں قائدین پی ٹی آئی کے اور سامعین (ن)لیگ‘ دیہاڑی دار اور مزدور تھے‘ چوہدری جمیل

منگل 10 نومبر 2015 12:27

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والا پی ٹی آئی کے جلسہ میں قائدین تو پی ٹی آئی کے تھے لیکن سامعین مسلم لیگ (ن) کے تھے ڈاکخانہ کے مقام پر ہونے والا جلسہ فلاپ ہو گیا جلسہ میں دیہاڑی دار مزدوروں کو دیہاڑی دے میرپور ، نکیال ، چڑھوئی ، سہنسہ اور کوٹلی سے لایا گیا جنہیں ابھی تک اجرت نہیں ملی اور اجرت کے لیے وہ بار بار چکر لگا رہے ہیں اور رو رہے ہیں کہ کس برے وقت نے ہمیں یہاں لایا حلقہ5 کھوئی رٹہ کے عوام نے جلسہ میں شرکت نہ کر کے ملی بیداری کا ثبوت دیا اور ثابت کیا کہ حلقہ کھوئی رٹہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور آئندہ انشاء اللہ مطلوب انقلابی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما جمیل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاضی محمد بشارت ایڈووکیٹ، مرزا ابرار ایڈووکیٹ،ممبر لوکل کونسل چوہدری شیر محمد، حاجی غلام نبی ،چےئرمین محمد یونس،چوہدری عطاء مصطفی ،چےئرمین فریاد، داؤد چوہدری بھی موجود تھے چوہدری جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر ھائرایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی بطور وزیر حکومت آزاد کشمیر میں اور خصوصاََ حلقہ 5 کھوئی رٹہ میں بے شمار ترقیا تی کام کروائے بے روز گاروں کو روزگار مہیا کیا جس بنیاد پر لوگوں نے ڈاکخانہ کے مقام پر ہونے والے جلسہ کا بائیکاٹ کر کے ثابت کر دیا کہ حلقہ5 کا قائد مطلوب انقلابی ہے جلسہ میں قائد پی ٹی آئی کے تھے جبکہ سامعین (ن) لیگ کے تھے جلسہ میں(ن) لیگ کے امیدوار راجہ نثار احمد خان نے اپنے ووٹرز کو شریک کروا کر منفی سیاست کو فروغ دیا اور نظریاتی سیاست کی نفی کی رہنما پیپلز پارٹی چوہدری جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے لوگوں کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں جس کو عوام حلقہ کھوئی رٹہ آئندہ الیکشن میں ناکام بنا دیں گے ہم نے نظریاتی اور حقیقی سیاست کو فروغ دیا اور ثابت کیا کہ حلقہ کھوئی رٹہ محمد مطلوب انقلابی اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر ہمارے کسی بھی کارکن نے حملہ نہیں کیا یہ محض من گھڑت کہا نی ہے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کے لیے آئے روز نئے شوشے کیا جاتے ہیں جس میں حقیقت کا دور سے تعلق نہیں پروپیگنڈے مہم کا جواب دینا خوب جانتے ہیں لیکن ہم روادری کی سیاست کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :