تعلیمی معیار پر کسی سے سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا ‘راجہ راشد محمود تراب

منگل 10 نومبر 2015 12:27

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور راجہ راشد محمود تراب نے کہا کہ تعلیمی معیار پر کسی سے سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا میرے لیے تمام اساتذہ اکرام قابل احترام ہیں مگر تعلیمی معیار پر غفلت برتنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں میں محکمہ تعلیم میں ایک ایسی تبدیلی لانا چاہتا ہوں جو آئندہ آنے والے نسلیاں بھی یاد رکھیں گی جو اساتذہ اور طلباء محنت کرتے ہیں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے میں ہر ایک سکول کا وزٹ کر رہا ہوں جہاں کہیں بھی مجھے خامیاں نظر آتی ہیں ان کو دور کروانے کی کوشش جاری ہے اگر کسی استاد نے اپنے شعبہ سے غفلت برتی تو اس کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائیگی راجہ عامر اور راجہ خالد کا انتہائی مشکور ہوں کہ آج انھوں نے جو میرے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام کیا ہے جہاں آکر مجھے بے شمار اپنے عزیزوں اور طالب علموں سے ملاقات کا موقع ملا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور راجہ راشد محمود تراب نے جاتلاں کے مقامی ہوٹل میں راجہ عامر اور راجہ خالد کی طرف سے دی گئی ایک پارٹی میں خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ میری کامیابی میں حضرت بابا پیر تاج دین بخاری اور اپنی دھرتی کی عوام کی دعاوں کا اثر ہے دنیا آج گلوبل ولیج بن چکی ہے

اگر ہم نے بین اوقوامی ممالک کا مقابلہ کرنا ہے تو تعلیم پر توجہ دینی ہو گئی مجھے تعلیم حاصل کرنے میں بڑی دشواری کا سامنا تھا مگر میں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا میں نے ہمیشہ میرٹ پر کام کیا ہے میرے پاس کسی کو سفارش لیکر آنے کی ضروت نہیں جو بھی کام کرتا ہوں وہ خلوص نیت اور میرٹ پر کرتا ہوں جو سکول قتل گاہ بن چکے ہیں ان کو ٹیھک کرنا ہو گا نوجوان نسل ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی دیکھ بھال اور معیاری تعلیم دلوانا ہمارے فرائض میں شامل ہے راجہ عامر بشیر کی طرف سے دی گئی پارٹی میں راجہ فدا حسین کیانی، امیدوار اسمبلی راجہ محمد امتیاز خان، ماسٹر لیاقت علی، راجہ اظہر، راجہ نوید گوگا،راجہ فیصل، راجہ محمد اعظم، راجہ شاداب حسین، حاجی راجہ محمد جمیل، ممبر حفیظ، راجہ خالد محمود، حوالدار راجہ اظہر، عارف محمود، ظہور احمد، گرداور فضل کریم، راجہ عرفان نذیر، راجہ محمد یعقوب، راجہ وحید اختر، آصف مجید، عثمان محمود، آصف شمیم، سہیل غفور، شکیل راجہ، چوہدری پرویز ، معروف سنئیر صحافی محمود احمد چوہدری، چوہدری ظفر اقبال ظفری، حاجی شاہد سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر امیدوار اسمبلی راجہ محمد امتیاز خان نے کہا کہ راجہ راشد محمود تراب کا ڈی ای او میرپور تعنیات ہونا قابل فخر ہے ان جیسے آفیسر ملک قوم اور محکمہ کا نام روشن کرتے ہیں کچھ عرصہ قبل میں بھی محکمہ تعلیم سے منسلک رہا ہوں جو تعلیمی خدمات راجہ راشد محمود تراب کی ہیں وہ قبل تعریف ہیں ان کی تعلیمی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں اس موقع پر فدا کیانی ، راجہ اظہر، راجہ نوید اختر گوگا، ماسٹر راجہ لیاقت علی، راجہ محمد اعظم، اور راجہ خالد محمود مرکزی وائس چیرمین یوتھ ونگ مسلم کانفرنس سمیت دیگر نے خطاب کیا اور راجہ راشد محمود تراب کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور امریکن ایمبسی سے ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دی جبکہ راجہ راشد محمود تراب ہال میں پہنچے تو راجہ عامر سمیت دیگر درجھنوں راہنماوں نے بھر پور استقبال کیا اور گلے میں پھولوں کی مالا ڈالی سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ اظہر نے خوبصورت انداز میں سر انجام دئیے آخر میں راجہ راشد تراب نے راجہ عامر اور راجہ خالد محمود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے یہ اہتمام کر کے میرا دل جیت لیا ہے-