آزاد امیدوار جنرل کونسلر یو سی بدرچوہدری نبیل پیارا نے کہا ہے کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے میں ہار سے ہر گز مایوس نہیں ہوں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 12:23

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)آزاد امیدوار جنرل کونسلر یو سی بدرچوہدری نبیل پیارا نے کہا ہے کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے میں ہار سے ہر گز مایوس نہیں ہوں ان تمام ووٹروں اور سپوٹروں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور ووٹ دئیے میں خدمت اور تعمیر و ترقی کا مشن لیکر میدان میں موجود ہوں اور یہ مشن ساری زندگی جاری رکھوں گا انہوں نے مزید کہا کہ میرے نزدیک ہار جیت کوئی معنی نہیں رکھتی عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت پر ہی یقین رکھتاہوں میرے دروازے ہر خاص و عام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔