بنگلورو : ٹیپو سلطان کی سالگرہ منانے پر انتہا پسندوں کا احتجاج، دو افراد ہلاک ۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 12:21

بنگلورو : ٹیپو سلطان کی سالگرہ منانے پر انتہا پسندوں کا احتجاج، دو افراد ..

بنگلورو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : ٹیپو سلطان کی سالگرہ منانے پر ہندو انتہا پسندوں نے ہرزہ سرائی شروع کر دی. بنگلورو میں ٹیپو سلطان کی سالگرہ منانے کے خلاف ہندو انتہا پسندوں نے احتجاج کر دیا .

(جاری ہے)

انتہا پسندوں نے موقف دیا کہ ٹیپو سلطان ایک غدار تھا جس کے بعد انتہا پسندوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی . بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگامہ آرائی میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ٹیپو سلطان کی سالگرہ منانے کے خلاف ہندو انتہا پسند سراپا احتجاج ہیں.

متعلقہ عنوان :