امریکی صدر براک اوبامہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنا پیج لانچ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 12:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : امریکی صدر براک اوبامہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا فیس بک پیج لان چ کر دیا ہے . تفصیلات کے مطابق کوئی بھی اوبامہ کے ساتھ دوست تو نہیں بن سکتا لیکن امریکی صدر کا پیج لائک ضرور کر سکتا ہے .

(جاری ہے)

اپنے فیس بک پیج پر براک اوبامہ نے ایک آفیشل ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں انہیں وائٹ ہاؤس کے صحن میں چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے اپنے فیس بک پیج پر اوبامہ نے زندگی کے کچھ یادگار لمحات بھی شئیر کیے ہیں جن میں 1961 میں اوبامہ کی پیدائش، 1992 میں خاتون اول مشعل اوبامہ سے شادی اور امریکہ کا صدر بننے سمیت دیگر ایونٹس شامل ہیں.

واضح رہے کہ اوبامہ نے پہلی مرتبہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا استعمال نہیں کیا بلکہ اس سے قبل بھی وہ ٹویٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنا چکے ہیں جسے محض 9 گھنٹوں میں 1 ملین افراد نے فالو کیا. تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اوبامہ کو ان کے فیس بک پیج پر کتنے لائکس ملتےہیں.

متعلقہ عنوان :