انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘وزیر مملکت عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی

منگل 10 نومبر 2015 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی کے وکیل نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عابد شیر علی اور ان کے والد چوہدری شیر سمیت متعدد افراد الیکشن کمیشن کے مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک انتخابی جلسہ کرتے رہے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

عابد شیر علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد پارٹی کنونشن میں گئے تھے اور کسی قسم کی انتخابی مہم نہیں چلا رہے تھے لیکن اگر پھر بھی الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے تو وہ غیر مشروط طور پر معافی مانگتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 26 نومبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عابد شیر علی کے معافی نامے کا جائزہ لینے کے بعد 26 نومبر کو اس معاملے پر فیصلہ سنائیں گے۔