بیلا روس کے وزیراعظم آٰندرے کوبیاکوف کے اعزازمیں وزیراعظم ہاؤس میں استقالیہ ..
تازہ ترین : 1

بیلا روس کے وزیراعظم آٰندرے کوبیاکوف کے اعزازمیں وزیراعظم ہاؤس میں استقالیہ تقریب،وزیراعظم محمد نواز شریف نے ان کا پرتپاک خیرمقد م کیا

اسلام آباد ۔10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء) بیلا روس کے وزیراعظم آٰندرے کوبیاکوف کے اعزازمیں منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقالیہ تقریب منعقدہوئی ۔ بیلا روس کے وزیراعظم ایوان وزیراعظم پہنچے تووزیراعظم محمد نواز شریف نے ان کا پرتپاک خیرمقد م کیا ۔ دونوں وزراء اعظم نے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا ۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ بیلا روس کے وزیراعظم نے پریڈ کا معائنہ کیا ، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ہم منصب کو کابینہ کے ارکان سے متعارف کرایا بعد ازاں دونوں وزراء اعظم کے درمیان ون ٹو ون مذاکرات شروع ہوگئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 12:06:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں