لاڑکانہ:آل پاکستان انٹربورڈ بوائزبیڈمنٹن چیمپیئن شپ کا آغاز

منگل 10 نومبر 2015 11:53

لاڑکانہ:آل پاکستان انٹربورڈ بوائزبیڈمنٹن چیمپیئن شپ کا آغاز

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) آل پاکستان انٹربورڈ بوائزبیڈمنٹن چیمپیئن شپ کا لاڑکانہ میں آغازہوگیا، افتتاحی روزفیصل آباد، ایبٹ آباد اورگجرانوالہ بورڈزکی ٹیموں نیکامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

انٹربورڈ بوائزبیڈمنٹن چیمپیئن شپ کا افتتاح ڈی آئی جی لاڑکانہ رکھیومیرانی نے کیا، رنگا رنگ تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ اسکولوں کے طلباء وطالبات نے ٹیبلوزپیش کئے، تین روزتک جاری رہنیوالی چیمپیئن شپ میں ملک بھرکے دس تعلیمی بورڈزکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، افتتاحی روزہونیوالے مقابلوں میں فیصل آباد بورڈ نے میرپورآزاد کشمیرکودوصفرسے شکست دی، ایبٹ آباد بورڈ نے مردان بورڈ کیخلاف دوایک، گجرانوالہ نے حیدرآباد کودوصفرجبکہ میزبان لاڑکانہ بورڈ کی ٹیم نے سکھربورڈ کیخلاف دوصفرسے کامیابی حاصل کی۔