کوئٹہ :نامعلوم مسلح افراد نے مقامی صحافی کو اغوا کرلیا

منگل 10 نومبر 2015 11:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) شہباز ٹاون کے علاقے سے مسلح افراد مقامی نیوز ایجنسی کے صحافی کو اغوا کرکے لے گئے۔پولیس کیمطابق رات گئے شہباز ٹاون میں 8سے 10مسلح افراد مقامی صحافی افضل مغل کے گھر میں گھسے اوراسلحے کے زور پر انہیں ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

مغوی کی اہلیہ نے بیان ریکارڈ کرایا کہ ملزمان نے اْن کے شوہر پر تشدد بھی کیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاہم ملزمان کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔