اکوڑہ خٹک:خوشحال گڑھ میں نئی نویلی دلہن قتل

منگل 10 نومبر 2015 11:41

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) اکوڑہ خٹک کے علاقے خوشحال گڑھ میں نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے مقتول لڑکی کے شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق، اکوڑہ خٹک کی رہائشی مدینہ بی بی کی ایک ماہ قبل عمران سے شادی ہوئی تھی ، اس دوران شوہر سے جھگڑے کے بعد مدینہ بی بی ناراض ہو کر میکے چلی گئی ، تاہم جرگے کے کہنے پر اس کی ماں نے مدینہ بی بی کو دوبارہ شوہر کے گھر بھیج دیا، جہاں ایک بار پھر جھگڑا ہونے پر عمران نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔پولیس نے مدینہ بی بی کی رپورٹ پر عمران کو االہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :