امریکہ میں مقیم چھچھ کے گاؤں پائندہ کی معروف سماجی شخصیت فرمان الہی نے کہا ہے کہ مجھ سے سیاست سیکھنے والے اب مجھے سیاست سکھا رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 11:37

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء ) امریکہ میں مقیم چھچھ کے گاؤں پائندہ کی معروف سماجی شخصیت فرمان الہی نے کہا ہے کہ مجھ سے سیاست سیکھنے والے اب مجھے سیاست سکھا رہے ہیں پائندہ والے سب جانتے ہیں کہ ان سے گیس کے میٹر لگانے کے ہزاروں روپے کس نے لیے ،میرے پاس لوگوں کے حلفیہ بیان ریکارڈ ہیں وقت آنے پر وہ بھی شو کر ونگا ،انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے گاؤں میں 75میٹر سوئی گیس کے اپنے خرچے پر لوگوں کو لگوا کر دیے گورنمٹ بوائز /گرلز دونوں سکولوں میں بجلی میں نے لگوائی یہ بتائیں کہ انہوں نے اپنی جیب سے خرچ کیا یا اپنی جیبیں بھریں اللہ تعالیٰ اپنے حقوق تو معاف کر سکتا ہے مگر اپنے بندوں کے حقوق کبھی معاف نہیں کرے گا پائندہ والے اب جاگ اٹھیں ہیں انہیں مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا انشاء اللہ 19نومبر کو پائندہ کی عوام قیصر خان کے انتخابی نشان ہیرا پر مہر لگا کر مخالفین کا یوم حساب کرے گی قیصر خان ہی یوسی ہارون کے چیئر مین بنیں گے عوام نے اپنے ضمیر کا فیصلہ سنا دیا ہے

متعلقہ عنوان :