دورہ ِ بھارت سے وطن واپسی پر ضلع اٹک کی معروف ویب سائٹ حضروسٹی ڈاٹ کام کے سی اِی او یاسرامین حضرو ی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے پورے بھارت میں بھر پور مقبولیت حاصل کر رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 11:37

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء ) دورہ ِ بھارت سے وطن واپسی پر ضلع اٹک کی معروف ویب سائٹ حضروسٹی ڈاٹ کام کے سی اِی او یاسرامین حضرو ی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے پورے بھارت میں بھر پور مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ، بھارت کا پاکستانی اداکاروں اور شخصیات کیساتھ رویہ قابل مذمت ہے لیکن یہ بات کنفر م ہے کہ بھارتی عوام کے دلوں میں آج کل کے اس گٹھن کے ماحول میں بھی پاکستانی لوگوں کے لیے بے پناہ محبت ہے،انہوں نے دونوں ممالک کے بہتر مستقل کے حوالے سے کہا کہ بھارت جیسا رویہ پاکستان اختیار کرئے گا تو ان میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں رہے گا ، میڈیا اور فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اسی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے میڈیا سے متعلقہ سٹاف دونوں اطراف سے حالیہ کشیدگی سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے سے دوستانہ ماحول پیدا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار یاسرامین نے دورہ بھارت ودیگر ممالک جن میں ہانگ کانگ، چائینہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں‘سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ، بھارتی ڈرامے اسٹار پلس بھی اب پاکستانی ڈراموں کے مقابلے میں پیچھے رہ گئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ محبت اور شائستگی کے ذریعے دو مختلف ممالک کے سیاستدانوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکتا ہے جبکہ بھارت کے محض چند افراد کی ٹولی اُوٹ پٹانگ کرکے پورے بھارت کی نمائندگی تو نہیں کررہی اور اگراس طرح پاکستان بھی کرے تو ان میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں رہے گا ،یاسرامین نے مزیدکہاکہ بھارتی عوام اب بھی پاکستانیوں کے ساتھ بے پناہ محبت کرتی ہے اور مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھورٹی، دونوں ملکوں کی کدورتوں کا بنیادی مسئلہ سرحد کے دونوں پار کے سیاستدان ہیں جو اپنی سیاست چمکانے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے رنگارنگ بیانات کا سہارا لیتے ہیں،دورہ بھارت کے موقع پر وہ ممبئی اور نیو دھلی کے مختلف تاریخی وتفریحی مقاما ت پر گئے اورساتھ ہی ساتھ بھارت کے لوگوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوزہوئے۔

متعلقہ عنوان :