ڈھوک تربیٹھی اور سنجوال کو یونین کو نسل گولڑہ میں شامل کرنا سراسر نا انصافی پر مبنی ہے ،محمد خان

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 11:33

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء ) ڈھوک تربیٹھی اور سنجوال کو یونین کو نسل گولڑہ میں شامل کرنا سراسر نا انصافی پر مبنی ہے اس علا قہ کی عوام کو قریب ترین یونین کو نسل بولیا نوال لگتی ہے ان خیالا ت کااظہار ٹھیکیدار محمد خان، ملک لیا قت، ٹھیکیدار کرم خان ، علی عباس ، محمد سعیداور نصیب خان نے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہم یونین کو نسل اکھوڑی میں شامل تھے جو کہ دور پڑتی تھی ہما رے مطالبے پر سنجوال یونین کو نسل بنائی گئی مگر بعدا زاں بولیانوال بنا دی گئی گولڑہ جا نے کے لئے دو گا ڑیاں تبدیل کر نا پڑتی ہیں ہما را مطالبہ ہے ہمیں یونین کو نسل بولیانوال میں شامل کیا جا ئے ۔