اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن میں معافی نامہ جمع کروا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 11:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی . الیکشن کمیشن میں عابد شیر علی کی جانب سے تحریری معافی نامہ اور بیان حلفی جمع کروایا گیا ہے . معافی نامہ عابد شیر علی کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا جبکہ وزیر مملکت الیکشن کمیشن میں خود پیش نہیں ہوئے .

(جاری ہے)

معافی نامے میں عابد شیر علی نے موقف دیا کہ میں نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی تھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی. لیکن اگر کہیں الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو میں معافی چاہتا ہوں. دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کے معافی نامے کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا.