بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اسلام آباد سے برمنگھم جانے والے مسافر سے 5 کلو سے ..
تازہ ترین : 1

بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اسلام آباد سے برمنگھم جانے والے مسافر سے 5 کلو سے زائد ہیروئن بر آمد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء):بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اسلام آباد سےبرمنگھم جانے والے مسافر سے 5 کلو سے زائد ہیروئن بر آمد کر لی گئی .ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ملزم الیاس ادریس پی آئی اے کی پی کے 791 کے ذریعے برمنگھم جا رہا تھا۔مسافر نے ہیروئن اوون کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، چیکنگ کے دوران ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز نے 5 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کیا جائے گا.

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 10:38:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں