عوامی تحریک کے سنیئر عہدیداروں کی پرویز مشرف سے ملاقات
متحد اپوزیشن ہی موثر اپوزیشن ثابت ہو سکتی ہے ،سابق صدر
پیر 9 نومبر 2015 23:13
لاہور / کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے انکی رہائش گاہ پر کراچی میں ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے تاذہ ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کے قیام اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے متحدہ اپوزیشن ہی موثر اپوزیشن ثابت ہو سکتی ہے ۔
اس وقت عوامی امنگوں کی ترجمانی کیلئے حزب مخالف کی تمام قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے ۔ریمورٹ کنٹرول اور اختیارات اور وسائل سے محروم بلدیاتی ادارے عوامی نمائندگی کے حقیقی تقاضوں کو پورا نہیں کر سکتے ،زیادہ سے زیادہ اختیارات مٹھی میں بند رکھنے کی خواہش کے باعث عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے ۔(جاری ہے)
آزاد اور با اختیارآئینی اداروں کی تشکیل ناگزیر ہے ۔
اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے کراچی کے امیر قاضی زاہد اور تنویر خان بھی موجود تھے ۔خرم نواز گنڈا پور نے سابق صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام ایک نئی سیاسی قوت کی کمی محسوس کر رہے ہیں،منتشر اپوزیشن کا فائدہ موجودہ نا اہل حکمران اٹھا رہے ہیں ۔معیشت کو مضبوط کرنے کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ۔2007کاپاکستان 2015کے پاکستان کی نسبت معاشی اعتبار زیادہ مضبوط اور فعال تھا ۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا ۔سابق صدر نے ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت بھی دریافت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.