لاہور، گھرکی ہسپتال کے نزدیک آئل ڈپو میں زوردار دھماکہ ‘ 5 افراد موقع پر جاں بحق

جاں بحق ہونیوالے افراد بری طرح جھلس گئے تھے‘ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا‘ آئل ڈپو پر ٹینکر پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی گئی

پیر 9 نومبر 2015 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھرکی ہسپتال کے نزدیک ایک آئل ڈپو میں آگ لگنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ آئل ڈپو پر ٹینکر پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم ڈپو پر موجود آئل ٹینکر پھٹنے سے موقع پر موجود 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئے۔ جنہوں نے ہسپتال جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ دیا۔ دوسری طرف ریسکیو رذائع کے مطابق فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے موقع پر موجود تھیں۔ آخری اطلاعات تک 12 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :