پشتون،ایس،ایف کا آئی ٹی یونیور سٹی میں پشتون،ایس،ایف کے کارکنوں اور یونٹ صد ر پرقا تلا نہ حملے و تشدد کی مذمت

`

پیر 9 نومبر 2015 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء)پشتون،ایس،ایف کے مرکزی چیرمین امتیا ز وزیر نے آئی ٹی یونیور سٹی میں پشتون،ایس،ایف کے کارکنوں اور یونٹ صد ر پرقا تلا نہ حملہ اور ظالما نہ تشد د کو افسو س نا ک اقدام قر ار دیتے ہوئے کہا کہ مر کزی تنظیم زخمی کارکنو ں، یونٹ اور صو بائی تنظیم کے سا تھ مصیبت اور غم کی اس گھڑ ی میں برابر کے شریک ہیں، امتیا ز وزیر نے کہا کہ پشتون،ایس،ایف باچا خان بابا کے فلسفہ عدم تشد د کا پیر و کار تنظیم ہے، تعلیمی اداروں میں پر امن تعلیمی ما حول اور طلباء کے حقو ق کے لیے جد وجہد کر تا ہے، کارکنوں کے جلد صحت یا بی کے دعا کر تے ہیں ، اس مو قع پر کارکنان اہمیت اور حوصلہ کو بلند رکھیں، بعض عناصر بلو چستان میں سردار اصغر خان اچکزئی کی قیا د ت میں اے،ا ین، پی اور پشتون،ایس،ایف کی بڑھتی ہوئی مقبو لیت سے خو ف زد ہ ہے، مگر پشتون،ایس،ایف کو ایمل ولی خان کی وژ ن کے مطابق بلو چستان سمیت پورے ملک میں مز ید منظم کر نا مشن ہے، تعلیمی اداروں میں جنگ و جھگڑے کے بجائے پشتون طلباء کو قومی قا ئد اسفند یار ولی خان قیا دت میں جمع کر کے ملی ذ مہ داری ادا کر نا وقت کا تقا ضا ہے، امید ہے کہ صو بائی تنظیم اور مرکزی ممبر ان اپنی قا ئد انہ صلا حیت کو بر وئے کار لا کر تنظیم کو مز ید مضبو ط ، ڈسپلن اور عدم تشد د کا پا بند بنا ئیں، آ پس میں اتفا ق ، ڈسپلن مضبو ط کر کے پشتون طلباء سمیت محکوم قوموں کے حقو ق ، امن ، جمہوریت ، طلباء یونین کی بحالی اور طبقاتی نظام تعلیم کے خا تمہ کے لیے قومی کر دار کا مزید نما ئندہ بنا نا ہے، لہذ ا ان تمام صور تحال کو مد نظر رکھ کر تنظیمی ذ مہ داران اور کارکنان ملی اور تنظیمی کر دار سے جاری جد وجہد کو آگے بڑھا ئیں۔